20 دسمبر، 2015، 4:21 PM

تھائی لینڈ میں بس حادثے میں 10 سیاح ہلاک

تھائی لینڈ میں بس حادثے میں 10 سیاح ہلاک

تھائی لینڈ میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ تھائی لینڈ کے شمال میں واقع تاریخی اور سیاحتی شہر چیانگ مے میں پیش آیا جہاں غیرملکی سیاحوں سے بھری  بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں سوار افراد کی اکثریت کا تعلق چین سے تھا۔واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کے حوالے سے تھائی لینڈ کا شمار دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

News ID 1860450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha